Road behind Shishu Mandir School is in a risk condition,May accident at any time, Written Request has been submitted to the Municipal Commissioner
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
نارائن پیٹ میونسپلٹی کے کمشنر جی نرسیہ سے ایک اہم ملاقات انجام دی گئی، جس میں علاقے کے معزز افراد اور Human Rights and Social Justice Mission کہ ذمہ داران نے انہیں تہنیتی ملاقات کے ساتھ ایک عوامی مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔وفد نے بتایا کہ ششو مندر اسکول کے پیچھے، وارڈ نمبر 4 نارائن پیٹ میں واقع اسکول سائیڈ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ راستہ خراب ہونے کے سبب عوام الناس، خصوصاً اسکول کے طلباء کو شدید تکالیف کا سامنا ہے۔ طلباء کے لیے روزانہ آمدورفت دشوار ہو رہی ہے اور کسی بھی وقت حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی ضمن میں وفد نے میونسپل کمشنر جی نرسیہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری مرمت و تعمیر کے لیے تحریری درخواست پیش کی۔ اس موقع پر محمد آصف ضلعی صدر ہیومن رائٹس سوشل جسٹس مشن نارائن پیٹ، حبیب الرحمٰن ضلعی ایگزیکیوٹیو پریسیڈنٹ نارائن پیٹ، محمد نصیر الدین ، محمد مظہر عمری نے کمشنر سے ملاقات کی. کمشنر نے وفد کی گزارشات توجہ سے سنیں اور راستے کی جلد مرمت کے لیے یقین دہانی کروائی۔
News Source : Mohd. Zain ur Rahman

