Recruitment for 7,437 posts in Police, Fire Services and Prison Department has begun in Telangana. Candidates can submit online applications till 9th September
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
تلنگانہ میں پولیس کی 7,437 آسامیوں پر بھرتی شروع تلنگانہ حکومت نے پولیس اور متعلقہ محکموں میں 7,437 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے۔ امیدوار آج سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں درخواستیں TGPRB کی سرکاری ویب سائٹ tgprb.in پر جمع کرائی جائیں گی۔ آخری تاریخ 9 ستمبر شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔
بھرتی میں سب انسپکٹر، کانسٹیبل، فائر فائٹر، جیل وارڈر، ڈپٹی جیلر اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ سول کانسٹیبل کی سب سے زیادہ 3,697 آسامیاں خالی ہیں اس بار عمر کی حد میں رعایت کے باعث زیادہ امیدواروں کی درخواستیں متوقع ہیں۔
شفافیت کے لیے آدھار فیس آتھنٹیکیشن لازمی قرار دی گئی ہے امیدواروں کو تعلیمی اسناد، تصویر، دستخط اور دیگر ضروری دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔ حکام نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد درخواست جمع کرائیں۔
News Source : Agency

