جوبلی ہلز میں حقیقی ترقی صرف کانگریس امیدوار نوین یادو کی کامیابی سے ممکن: جمال شریف.

Real development in Jubilee Hills is possible only with the success of Congress candidate Naveen Yadav: Jamal Sharif

(اپنا ورنگل)

تلنگانہ کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے نائب صدر اور سینئر کانگریس قائد محمد جمال شریف، جنہیں جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی مبصر نامزد کیا گیا ہے، جمال شریف جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر دورہ کرتے ہوئے مسلم رائے دہندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر محمد جمال شریف نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر نظریات رکھنے والی جماعت ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ساتھ لے کر ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی نے علاحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے بی آر ایس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دورِ حکومت میں بی ار اس پارٹی نے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی، ہراسانی اور ناانصافی کی پالیسی اپنا رکھی تھی۔ وقف جائیدادوں کے معاملات کو نظرانداز کیا گیا، اردو مراکز اور لائبریریاں بند کر دی گئیں جبکہ مساجد کی شہادت اور 12 فیصد تحفظات کے وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔

محمد جمال شریف نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے 2023 میں بی آر ایس کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکر کانگریس کو اقتدار میں لایا۔ موجودہ کانگریس حکومت نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں سفید راشن کارڈ, 200 یونٹ مفت برقی، خواتین کے لیے مفت بس سفر، باریک چاول کی فراہمی، اور اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت غریبوں کو مکانات کے لیے مالی تعاون شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق بہتر ہوا ہے اور عوامی زندگی میں اطمینان کا احساس پیدا ہوا ہے۔

محمد جمال شریف نے جوبلی ہلز کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کے حق میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ حلقہ میں حقیقی ترقی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں میں بی آر ایس کے نمائندوں نے جوبلی ہلز کو ترقی سے محروم رکھا، اب تبدیلی کا وقت ہے اور اس کا آغاز کانگریس کی کامیابی سے ہوگا۔

News Source : M.F. Baig Riaz