خواتین کے لیے7/ ڈسمبرکوبیدر کے رنگ مندر میں قرآن پروچن۔

Quran recitation for women at Rang Mandir, Bidar on 7/December

(اپنا ورنگل)

بیدر :

 محمد آصف الدین میڈیا انچارج JIH بیدر کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی ہند بیدر شعبہ ء خواتین کی جانب سے بیدر شہر کے رنگ مندر میں 7 /ڈسمبر2025؁ء اتوار کی صبح 11 بجے خواتین کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ قرآن پروچن کا انعقاد عمل میں لایاجا رہا ہے۔خواتین کاماہنامہ ”انوپما“منگلور کی ایڈیٹرمحترمہ صبیحہ فاطمہ ”قرآن کی روشنی میں امن اور خوشحالی“عنوان پر کنڑی زبان میں پروچن دیں گی۔

بسوا منٹپ کی ماتا ستیہ دیوی، جماعت اسلامی ہند شعبہ ء خواتین کی ریاستی سکریٹری و رکن شوریٰ تشکیلا خانم بنگلوراور پرجاپتابرہما کماری ایشوریہ یونیورسٹی کی پرتیما بہن جی، ڈاکٹر ونیتا پاٹل پرنسپال لنگ راج اپا انجینئرنگ کالج بیدر،کانگریس کی ریاستی خواتین ونگ کی نائب صدر راج شری سری کانت سوامی، ریاستی اقلیتی کمیشن کی رکن مندیپ کور، میونسپل کارپوریشن کی رکن چیتنا موہن کالیکر، ضلع پنچایت بیدر کی سابق صدر گیتا پنڈت چدری، شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کی ڈائرکٹر مہر سلطانہ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شیخ سمیہ کلثوم، ڈاکٹر وجے شری ایس باشٹی، ڈاکٹر سمیہ فاطمہ، ادیبہ ڈاکٹر سنیتا کوڈلیکر، لیکچررس ودیاوتی بلور، ودیاوتی ہیرے مٹھ، ڈاکٹر امل شریف،آئیٹا ویمنس ونگ کی کوآرڈی نیٹر بلقیس فاطمہ، وزڈم گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کی مینجنگ ٹرسٹی بشریٰ جمال، نائب پرنسپال بتول سعید فاطمہ، اقتصادی مفکر سوجنیا ششی کانت ایس شیمبیلی، جی آئی او ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر صاعقہ صبا اور مقامی یونٹ کی صدر ڈاکٹر بشریٰ ایمن مہمانان خصوصی ہوں گی۔

اس موقع پر قرآنی پیغام سے متعلق نمائش لگانے کا اہتمام کیاگیاہے۔جماعت اسلامی ہند شعبہ ء خواتین کی ضلع ذمہ دار محترمہ توحید ہ سندھے اور JIHبیدر یونٹ کی ناظمہ شعبہ ء خاتون اسماء سلطانہ نے اپیل کی ہے کہ اس قرآن پروچن پروگرام میں مسلم خواتین اور وطنی بہنوں کو شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام صرف اور صرف خواتین کے لئے رکھاگیاہے۔

News Source : M.A .Samad Manju wala