ہنمکنڈہ میں سادق نامی مسلم نوجوان کی دیانت داری پر پولیس نے پیش کی شاباش۔

Police commend  youth named Sadiq for his honesty in Hanamkonda

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ :

نعیم نگر کے قریب پیش آئے ایک واقعہ میں سونیا نامی خاتون اپنا قیمتی موبائل فون کھو بیٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق سونیا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر خریداری کے لیے جا رہی تھیں کہ راستے میں اُن کا بیگ کہیں گر گیا، جس میں تقریباً ساٹھ ہزار روپے مالیت کا آئی فون بھی موجود تھا۔

ادھر رنگ بار کے نزدیک پنکچر کی دکان چلانے والے سادِق کو راستے میں وہ آئی فون ملا۔ سادِق نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ہی فون اپنے پاس رکھنے کے بجائے ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن پہنچا دیا اور وہاں انچارج سی آئی کی موجودگی میں مذکورہ خاتون کے حوالے کر دیا گیا۔

سادِق کی اس اعلیٰ مثالِ ایمانداری پر پولیس حکام نے اُنہِیں شاباش دیتے ہوئے تعریفی کلمات کہے اور سماج کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

News Source : M.F. Baig Riaz