Peaceful elections were held for the Jamiat Ahle Hadees Warangal. Abdul Rehman Mohammadi Madani was elected as the President, Sheikh Sabir Nayyar as the General Secretary, and C. Tayyab as the Treasurer.
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
اڈھاک کمیٹی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ کی نگرانی میں آج کاسمو کنونشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں شہری جمعیت اہل حدیث کے انتخابات کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا ۔جناب صالح مہدی یافعی کنوینر اڈھاک کمیٹی تلنگانہ کی نگرانی میں یہ انتخابات منعقد ہوئے ۔اس کے علاوہ اڈھاک کمیٹی تلنگانہ جمعیت اہل حدیث حیدر آباد سے جناب حافظ عبدالقیوم رکن ،جناب لیاقت رکن ،جناب صفیان ممبر نے شرکت کی ۔انتخابات میں شہری جمعیت اہل حدیٹ کے صدر کی حیثیت سے جناب عبدالرحمن محمدی مدنی کا انتخاب عمل میں آیا ۔
اسی طرح شیخ صابر نیئر جنرل سکریٹری کی حیثیت سے اور خازن کی حیثیت سے جناب سی طاہر اور نائب صدر کی حیثیت سے جناب عبدالرحیم کا انتخاب عمل میں آیا ۔اسی طرح جائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے شیخ عابد ،ایگزیکیٹیو ممبر کی حیثیت سے جناب یعقوب ،جناب دائود کا انتخاب عمل میں آیا ۔اس موقع پر منتخبہ افراد نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے ۔یہ کمیٹی کی معیاد 5سال کے لئے ہوگی ۔اس موقع پر جناب صالح مہدی یافتی ،حافظ عبدالقیوم اور جناب لیاقت نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے نو منتخبہ افراد کو جو ذمہ داری دی ہے اس پوری ایماندری اور خلوص کے ساتھ نبھائیں۔
آپس میں تمام لوگ مل جل کر توحید و رسالت کے مشن کو آگے بڑھائیں ۔مساجد،قبرستانوں کی ترقی کے لئے اقدامات کریں ۔انہوںنے اراکین شوری ٰ سے کہاکہ وہ کمیٹی کا بھر پور تعاون کریں ۔اس پروگرام میں محمد عبدالقہار ،محمد عبدالحکیم ،محمد عبدالوحید ،محمد عبدالستار ،محمد عبدالعمار ،محمد فیروز خان ،محمد سلیم خان ،حکیم بیگ اور دیگر کے علاوہ قاضی پیٹ ،رائےپورہ ،ہنمکنڈہ ،صوبیداری ،چار بائولی ،نظام پورہ ،چنتل ،جان پاک شہید اور دیگر مقامات سے سینکڑوں کی تعداد موجود تھی ۔
News Source : M.F. Baig Riaz

