Nizamabad: 24×7 control room set up to help citizens stranded in Gulf countries
![]()
(اپنا ورنگل)
نظام آباد :
نظام آباد کے پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وہاں پھنسے ہوئے نظام آباد کے شہریوں کی مدد کے لیے ایک 24×7 پولیس کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت، نئی دہلی میں قائم کنٹرول روم کے ساتھ مسلسل تال میل میں کام کر رہی ہے تاکہ متاثرہ شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔پولیس کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم اپنے رشتہ داروں یا اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درج ذیل نمبروں پر فوری رابطہ کریں:
📞 نظام آباد پولیس کنٹرول روم: 8712659700
📞 سی آئی کنٹرول روم: 8712659821
پولیس محکمہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور عوام بلا جھجھک رابطہ کریں۔
News Source : Nadeem Ahmed

