پیسوں نے پھر ایک جان لے لی،10 روپے کیلئے قتل۔

Money took another life, Murder for 10 rupees

(اپنا ورنگل)

وجئے واڑہ  :

وجئے واڑہ کے کتہ پیٹ علاقے میں جمعرات کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے سماج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ محض 10 روپے نہ دینے پر 17 سالہ لڑکے نے 48 سالہ شخص پر چاقو سے حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق، تاتاجی نامی شخص شراب نوشی کے لیے پیسے دینے سے انکار کر رہا تھا، جس پر نابالغ لڑکا مشتعل ہوگیا اور اس نے چاقو سے حملہ کردیا۔ شدید زخمی حالت میں تاتاجی موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، شواہد جمع کیے اور نابالغ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعے نے شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے، اور لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر انسانی جان کی اتنی بے قدری کیوں ہو رہی ہے۔سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولی باتوں پر قتل و غارت کا بڑھتا رجحان معاشرتی بگاڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو انسانی زندگی کی اہمیت، صبر و برداشت اور اخلاقی اقدار سے روشناس کرایا جائے تاکہ ایسے دردناک واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

News Source : Agency