ایم ایل سی بسوراجو ساریّا کی ڈی جی پی سے ملاقات، انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔

MLC Baswaraju Sariah meets DGP, demands justice and transparent investigation

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

تلنگانہ کے سابق وزیر اور ایم ایل سی بسوراجو ساریّا نےریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شیو دھر ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ سال مارچ میں قلعہ ورنگل میں پیش آئے بھیڑوں کے نذرِ آتش کرنے کے واقعہ پر پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ملزمین کا پتہ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید برآں، ساریّا نے 2023 کے دسمبر ماہ سے ورنگل مشرقی اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے تین پولیس اسٹیشنوں میں بااثر افراد اور عام شہریوں کے خلاف درج کردہ مبینہ غلط ایس سی، ایس ٹی اور دیگر مقدمات کی ازسرِ نو تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جھوٹے مقدمات درج کرنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس ضمن میں انہوں نے ڈی جی پی سے گزارش کی کہ پولیس محکمے میں شفافیت کو فروغ دیں، غیرجانبداری سے کام کریں اور انصاف و قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ساریّا نے حال ہی میں جھوٹے مقدمات درج کرنے والے عہدیداروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی پر ڈی جی پی شیو دھر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے اور شہریوں میں یہ یقین پیدا ہوا ہے کہ ان کی شکایات پر انصاف ضرور ہوگا۔

News Source : M.F. Baig Riaz