آل انڈیا ویرشیوا لنگایت مہاسبھا کے قومی صدر منتخب ہونے پر وزیر ایشور کھنڈرے کی گلپوشی۔

Minister Ishwar Khandre congratulated on being elected as the National President of All India Veereshiva Lingayat Mahasabha

(اپنا ورنگل)

بیدر :
آل انڈیا ویرشیوا لنگایت مہاسبھا کے نئے قومی صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے ریاستی وزیرِ جنگلات، ماحولیات، حیاتیاتی تنوع اور بیدر ضلع کے انچارج وزیرجناب ایشور کھنڈرے کو کانگریس درج فہرست قبائل (ایس ٹی) شعبہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری راجکمار کندگولے نے بنگلورو میں آج جمعرات کے روز تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر راجکمار کندگولے نے وزیرجناب ایشور کھنڈرے کو شال اوڑھا کر اور گلپوشی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کے حصے میں آل انڈیا ویرشیوا لنگایت مہاسبھا کی قومی صدارت آنا باعثِ مسرت اور فخر کی بات ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشور کھنڈرے کی قیادت میں مہاسبھا سماج کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

News Source : M.A. Samad Manju wala