Majlis election campaign underway in Ward No. 23 of Narayanpet
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
نارائن پیٹ ٹاؤن میں میونسپل انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے دو امیدواروں کو وارڈ نمبر 23 اور 24 سے میدان میں اتارا ہے۔ وارڈ نمبر 23 سے مجلسی امیدوار محمد تقی چاند کی انتخابی مہم جاری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے آج پارٹی قائدین کے ہمراہ وارڈ کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے راست طور پر ملاقات کی اور مجلس کے حق میں اپنا ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی۔
بعد ازاں انہوں نے بعد نماز جمعہ جامع مسجد کے پاس عوام سے ملاقات کی۔ اور مجلس کے حق میں ووٹ دینے عوام سے اپیل کی۔
News Source : Mohd. Taqi

