Love or mistake? The relationship of a minor couple shocked everyone. The secret of a 9th Class boy and Intermediate girl
(اپنا ورنگل)
ونپرتی :
ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آئے شرمناک واقعہ نے علاقہ میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونپرتی منڈل کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والا نویں جماعت کا طالبعلم اور انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے، جس کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل لڑکی حاملہ ہوگئی، تاہم جب اس کے والدین کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
پولیس نے معاملہ درج تو کر لیا، مگر دونوں کے نابالغ ہونے کی وجہ سے کارروائی کے سلسلے میں ابہام کا سامنا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس ماہ کی 14 تاریخ کو لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا، جس کے بعد گاؤں میں پنچایت بٹھائی گئی۔
پنچایت کے دوران لڑکے کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ادھر متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے ہفتہ کے دن ضلع ایس پی آفس پہنچ کر شکایت درج کروائی اور مطالبہ کیا کہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں اور انصاف فراہم کیا جا سکے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
News Source : Agency

