Journalist community united against attempts to suppress the voice of the media, protest continues until the FIR is withdrawn
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف آج مؤرخہ 21 / ڈسمبر بروز اتوار سہ پہر یوسف گلشن فنکشن ہال ، نزد جامع مسجد جہانماں میں بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی سیکریٹری ریاستی سیکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے یو کی زیر صدارت منعقد ہوئ جو تقریبا 30-5 بجے شام تک جاری رہا۔
اجلاس کا آغاز جناب محمد سبحان صدیقی چیف ایڈیٹر صدیقی چینل نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ وقفہ وقفہ سے انگشت نمائ کرتے ہوئے کہاکہ صحافتی برادری کو ڈرایا و دھمکایا جارہاہے ہم ڈرنے گھبرانے والوں میں سے نہیں ہیں مجموعی طور پر سارے صحافیوں نے اپنی اپنی قیمتی آراء پیش کرتے ہوئے کہاکہ جوبھی سیاسی قائدین ڈرانا دھمکانا چاہ رہے ہیں ان کا صحافتی بائیکاٹ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
الحمدللہ صحافتی بائیکاٹ کا سلسلہ غیر مشروط معافی اور ایف آئی آر کی واپسی تک بائیکاٹ جاری رہے گا – حافظ محمد علی چیف ایڈیٹر قصویٰ چینل، محمد عبدالمبین آئ اے این ،محمد ابراھیم صفا ٹی وی، جناب محمد حشمت۔ جناب محمد سلیم ایوری ڈے ، محمد انور پبلک ٹی وی ، مولانا حافظ حبیب عبد اللہ اے بی ایس نیوز ، حبیب رفاعی ، محمد تقی ریاست ٹی وی ، محمد معید الدین کرائم 100 ٹی وی نیوز ،جناب محمد ابوبکر صدیقی سی ای او ذوالفقار ٹائمز ، شیخ صدیق زیڈ ایس نیوز ،جناب محمد مکین انصاری چیف ایڈیٹر آئ این آئ نیوز چینل ، جناب محمد معین مازن انصاری ، مرزا مصطفی علی بیگ ، مرزا جاوید علی کیء ایک صحافی موجود تھے ۔
News Source : Agency

