Jamiat Ulama Karimnagar distributes fruits among patients, demonstrating service to the community
(اپنا ورنگل)
کریم نگر :
جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے زیرِ اہتمام صدرِ جمعیۃ حضرت مفتی محمد یونس القاسمی دامت برکاتہم کے حکم پر سرکاری دواخانہ کا دورہ کیا گیا، جہاں مریضوں میں پھل و دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔
جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ہر اتوار بلا تفریقِ مذہب و ملت خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر انسانیت کی بنیاد پر یہ کارِ خیر انجام دیتی ہے۔ اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی گئی اور ان کے لیے صحت و عافیت کی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر مفتی عبدالعلیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ، حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، حافظ محمد یوسف سکریٹری سٹی جمعیۃ، محمد بشیر رکن جمعیۃ، حافظ مرزا منظر بیگ پداپلی، قادر خان مینجر مہیندرا، مولانا محمد عبدالرؤف سمیر قاسمی رکن جمعیۃ، حافظ مخدوم الیاس میڈیا سکریٹری حلقہ کارخانہ گڈہ، حافظ محمد ذیشان رکن جمعیۃ سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
News Source : Khalid Hussain

