ورنگل و ہنمکنڈہ میں امید پورٹل دفتر کا افتتاح؛ مسلمانوں کو وقف جائیدادوں کے تحفظ کی راہنمائی.

Inauguration of umeed portal office in warangal and hanamkonda

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

مولانا محمد فصیح الدین رشادی قاسمی کنوینر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع ورنگل نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے جماعت اسلامی ہند ضلع ہنمکنڈہ کے اشتراک و تعاون سے 5نومبر 2025، بروز چہارشنبہ،بوقت شام 6بجے،بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر رائے پورہ ہنمکنڈہ میں وقف جائیدادوں سے متعلق ’امید پورٹل‘کے دفتر کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔

 

اس موقع پر تمام آئمہ اکرام،متولیان،مدرسین،وکلاء،انجینئرس،اساتذہ اور خواتین و مرد حضرات سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔اس سلسلے میں حیدر آباد سے خصوصی ماہرین شرکت کرتے ہوئے تفصیلی رہنمائی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مسلمانوں کے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قوم کی جائیدادوں کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ اسی طرح جماعت اسلامی ہند ضلع ورنگل کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے جماعت اسلامی ہند ضلع ورنگل کے اشتراک و تعاون سے اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمامیدان ورنگل میں اسی دن ٹھیک 8بجے شب امید پورٹل کے دفتر کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

انہوں نے ضلع ہنمکنڈہ اور ضلع ورنگل کے ملت اسلامیہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔

News Source : Aleem Danish