ٹیلرنگ کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسنادات کی تقسیم
Inauguration of Skills Development-cum-Community Center under the auspices of Muslim Welfare Society Warangal

ورنگل- 10/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ: مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیراہتمام اسکلز ڈویلپمنٹ کم کمیونٹی سنٹر کا بمقام آئیڈیل گرلز ہاسٹل عیدگاہ ہنمکنڈہ میں جناب محمد سراج احمد صاحب کی صدارت میں افتتاح انجام دیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ سمیع اللہ صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ یہ ادارہ معاشرے میں تعلیمی اور سماجی شعور کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو خودمختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے٬ جبکہ خواتین نہ صرف گھریلو ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے رہی ہیں۔ بلکہ سماج کی ترقی میں بھی مساوی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ریاستی وزیراعلٰی جناب ریونت ریڈی صاحب سے ملاقات کرتے ہوے سی ڈی ایف فنڈز کے تحت 20 لاکھ روپیے مسلم ویلفیئر سوسائٹی کو منظور کرانے کا وعدہ کیا اور دیگر وسائل کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد سراج احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ہمیشہ سے سماج کی خدمت کو اولین ترجیح دیتا آرہا ہے اور خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مزید منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ اس موقع پر متحدہ ضلع ورنگل کے 55 سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات کیلئے ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیت کے کاپیاں تقسیم کیے گئے۔ جنرل سکریٹری محمد عبدالکلیم نے مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے اغراض و مقاصد سے واقف کرایا۔ جناب محمد خیر الناصرین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس تقریب میں لائبریری چیرمین عزیز خان٬ سابقہ کارپوریٹر محمد ابوبکر اور ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئر آفیسر ہنمکنڈہ کے غوث حیدر٬ شانتی سنگم کے صدر جناب ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کے علاوہ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے ضمہ داران سید عبدالماجد٬ محمد سلیم احمد٬ محمد خواجہ عبدالرحیم لئیق٬ مرزا چشتی حسن٬ عبدالجلیل خان٬ محمد صفدر بابا٬ کرم علی خان٬ خوجہ معین الدین اختر٬ محمد اعجاز احمد٬ مرزا فتح اللہ بیگ ریاض٬ خواجہ اسلم محی الدین٬ سید افتخار الدین٬ سید علیم زاہد٬ اکبر ضیاء کے علاوہ اور دیگر موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

