Husband commits suicide after marrying wife to Hindu lover, tragic end to eight years of married life, three innocent lives orphaned.
ستوپلی میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا سانحہ، وفا ہار گئی، بےوفائی جیت گئی
(اپنا ورنگل)
تلنگانہ کے ستوپلی ٹاؤن میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف مقامی افراد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ پورے مسلم معاشرے کو شرمندگی میں مبتلا کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسجد روڈ ستوپلی کے رہنے والے 28 سالہ شیخ غوث، جو پیشے سے آٹو ڈرائیور تھے، نے اپنی ازدواجی زندگی کے المناک انجام پر انتہائی قدم اٹھایا۔
آٹھ برس قبل غوث کی شادی ایک مسلم خاتون سے ہوئی تھی، اور ان کے ہاں تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔تاہم حالیہ دنوں میں غوث کو معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ کا اپنے ہی گاؤں کے ایک ہندو نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔ شوہر نے معاشرتی بدنامی سے بچنے کے لیے چہارشنبہ کی رات خود اپنی بیوی کی شادی اسی ہندو نوجوان سے ہندو رسوم کے مطابق کرادی۔
مگر یہ روح فرسا واقعہ اس کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔جمعرات کی صبح غوث نے اپنے دوستوں کو ویڈیو کال کے ذریعے تمام حالات سے آگاہ کیا، اور بعد ازاں تنہائی میں پھانسی لے کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے نعش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
اس المناک واقعے کے بعد ستوپلی اور اطراف کے علاقوں میں غم و افسوس کی فضا قائم ہے۔ مقامی عوام کے مطابق تین معصوم بچیاں اب باپ کے سائے سے محروم اور ماں کی رفاقت سے دور ہوگئیں، جبکہ ایک گھر ہمیشہ کے لیے بربادی کی داستان بن گیا.
News Source : Agency

