سی.کے.ایم ڈگری کالج میں "ہندی ڈے” کی شاندار تقاریب

Magnificent celebrations of "Hindi Day” at CKM Degree College, Warangal

ورنگل- 12/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
سی.کے.ایم سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج دیشائی پیٹ میں جمعہ کے روز "ہندی ڈے” نہایت شاندار پیمانے پر منایا گیا۔ اس موقع پر کالج کے اے.سی. سیمینار ہال میں جدید ہندی زبان کے معمار بھرتیندو ہری چندر کی تصویر پر پھول پیش کرتے ہوئے ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل ڈاکٹر دھرما ریڈی نے کہا کہ بھارت مختلف تہذیبوں اور زبانوں کا سنگم ہے۔ ملک میں کئی زبانیں رائج ہیں لیکن ہندی کو قومی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے "ہندی ڈے” کے کامیاب انعقاد پر ہندی شعبہ کے اساتذہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وائس پرنسپل ڈاکٹر کے۔ ایل۔ وی۔ ورپرساد راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندی زبان ہر ہندوستانی کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ ملک کے ہر حصے میں کارآمد اور رابطے کی زبان ہے۔ ہندی شعبہ کی پروفیسر ڈاکٹر جینتی نے ہندی زبان کی اہمیت اور موجودہ دور میں اس کے سماجی و تعلیمی کردار پر تفصیلی سے روشنی ڈالی۔ اس دوران طلبہ نے ہندی شاعری بھی پیش کی، جب کہ ڈاکٹر جینتی کی تصنیف "کرشنا اگنی ہوتری کی کہانی ہو کی سماجک چیتنا” نامی تحقیقی کتاب کی رسم اجراء بھی عمل میں آئی۔تقریب میں کالج کے اکیڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی۔ وی۔ جیاپال ریڈی، ڈاکٹر ایس. کے. عائشہ، کیپٹن ڈاکٹر پی۔ ستییش کمار، لائبریرین ایس۔ انیل کمار، سپرنٹنڈنٹ جی۔ سرینواس، سمن اور دیگر مہمان اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

News Source : M.F. Baig Riaz