Grand Azaan and Qiraat Competition
(اپنا ورنگل)
بیدر:
قاری عشرہ سید یحیٰ قادری ندویؔ نائب صدر دارالقرات کلیمیہ اورنگ آباد حالمقیم بیدر کی اطلاع کے بموجب برادران اسلام کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہوتی ہے کہ جامع مسجد بیدر بتاریخ 14 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر ایک اذان کا مسابقہ 20 سال سے کم عمر لڑکوں کیلئے رکھا گیا ہے۔و نیز بعد نما ز عشاء اورنگ آباد مالیگاؤں وحیدر آباد کے نامور قراء قاری محمد اسمعیل انجنئیر، قاری سراج جامعی اور نگ آباد، قاری زبیر عثمانی، قاری عبداللہ مالیگاؤں۔ قاری عبداللہ کلیمی، قاری احمد بصراوی حیدر آباد سے تشریف لائیں گے۔
زیر نظر پروگرام کی صدارت قاری و حافظ امام و خطیب جامع مسجد بارکس حیدر آباد فرمائیں گے، معزز مہمان خصوصی عالیجناب گراں قدر فخر بیدر ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر و مبر مسلم پرسنل لا بورڈ انڈیا تشریف لائیں گے۔ اذان میں شریک طلباء کیلئے پہلا انعام – 3000 روپیئے، دوسرا انعام – 2000 روپیئے اور تیسرا انعام 1000 روپیئے رہے گا۔ دیگر طلباء کو 100 روپیئے ترغیبی انعامات دئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہر اتوار کو جامع مسجد بیدر میں بعد ظہر 30::1 بجے اذان و قرات کی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔ اذان کے مقابلے میں شرکت کے خواہش مند طلباء نیچے دئے ہوئے فون نمبر پر رجسٹریشن کرائیں۔ نگران کار قاری عشرہ سید یحی قادری ندوی دار القراء کیمیہ شاخ بیدرCell:9970459493
News Source : M.A. Samad Manju wala

