نشہ آور اشیاء دے کر چوری کرنے والا گروہ گرفتار۔

Gang of drug-peddlers arrested

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

نظام آباد ٹاؤن فور پولیس نے نشہ آور اشیاء کے ذریعے چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، 17 دسمبر 2025 کو شکایت کنندہ سرینواس کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کیس نمبر 458/2025 کے تحت تفتیش شروع کی گئی تھی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے چاول کے کاروبار کے جھوٹے وعدوں کا لالچ دے کر شکایت کنندہ کو وامسی انٹرنیشنل ہوٹل میں بیئر میں نشہ آور گولیاں ملا کر پلائیں اور اس سے دو سونے کی انگوٹھیاں۔

ایک سونے کی چین اور نقدی چرا لی۔پولیس نے ملزمان باتھ پرساد نرسنگ راؤ رودر یادوکو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی، جنہوں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ان کے قبضے سے کچھ نقدی اور موبائل فون ضبط کیے گئے۔ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چوری کی رقم حیدرآباد میں سری نواس گپتا کے پاس گروی رکھی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق، ملزمان آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پہلے بھی کئی جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کاروباری سودوں کے جھوٹے وعدے کرنے والے اجنبی افراد پر بھروسہ نہ کریں اور ان کی جانب سے پیش کردہ مشروبات استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اس کامیاب کارروائی پر پولیس کانسٹیبل شیکھر، رمیش، سنجیش، اے ایس آئی رویندر اور دیگر عملے کو مبارکباد دی گئی۔

News Source : Nadeem Ahmed