Foundation stone of construction works at a cost of Rs 45 lakhs in 21st Division in Greater Warangal
ورنگل :
گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن حدود میں21ویں ڈویژن تلک روڈ علاقے میں بلدیہ عام فنڈ سے 45 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سی سی روڈ اور ڈرین کاموں کا سنگِ بنیاد ریاستی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا نے انجام دیا۔اس موقع پر وزیر کونڈا سریکھا کے ہمراہ مقامی کارپوریٹر محمد فرقان موجود تھے۔
وزیر موصوفہ نے ناریل پھوڑ کر تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے کہا کہ حکومت عوامی سہولتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہری علاقوں میں عوام کو معیاری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
تقریب میں سابق کارپوریٹرس، کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین، کارکنان، بلدی عہدیداران، عوامی نمائندے، محلہ معززین اور مقامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

News source : M.F. Baig Riaz

