Foundation stone laid for construction of CC road and drains in Warangal East Assembly Constituency at a cost of Rs. 50 lakhs

مقامی کارپوریٹر محمد فرقان نے ریاستی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
ورنگل- 13/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے 21ویں ڈیویزن ایل بی نگر میں 50 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی روڈ اور نالوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد بروز ہفتہ ریاستی وزیر جنگلات٬ ماحولیات اور ہندو اوقات کی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا نے رکھا۔ ریاستی وزیر نے اس موقع پر مقامی عوام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تلنگانہ حکومت بنیادی سہولتوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ہر ضلع و ہر محلے کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان تعمیراتی کاموں سے مقامی عوام کی آمد و رفت آسان اور سہولتوں میں بہتری ہو گی۔ اس موقع پر جی ڈبلیو ایم سی عہدیدار٬ مقامی کارپوریٹر محمد فرقان اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے ریاستی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور تعمیراتی کاموں کی جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

