6 دسمبر کو مرشدآباد میں بابری مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی:ترنمول ایم ایل اے حمیداللہ کبیر۔

Foundation of Babri Masjid to be laid in Murshidabad on 6th December : Bengal MLA Hamidullah Kabir

(اپنا ورنگل)

کولکتہ :

مغربی بنگال میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی حمیداللہ کبیر نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بابری مسجد کی سنگِ بنیاد 6 دسمبر کو مرشدآباد ضلع کے بیلڈانگا علاقے میں رکھی جائے گی۔ یہ تاریخ بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے طور پر بھی منائی جاتی ہے۔حمیداللہ کبیر نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس تقریب میں کئی مسلم قائدین شرکت کریں گے۔

ان کے مطابق “ہم 6 دسمبر کو بیلڈانگا، ضلع مرشدآباد میں بابری مسجد کی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل میں تین سال لگیں گے اور مختلف مسلم رہنما اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔”حمیداللہ کبیر کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات سے قبل مذہبی جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت مذہبی شناخت کو ہتھیار بنا کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

News Source : Agency