صرف سیاسی وجود بچانے کے لیے سابق ایم ایل اے کی جھوٹی مہم: مارکیٹ کمیٹی چیئرمین شیوا ریڈی کی تنقید۔

Former MLA’s false campaign just to save political existence: Criticism from Market Committee Chairman Shiva Reddy

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ :

ضلع نارائن پیٹ میں دھان خرید مراکز کے معاملہ پر سابق ایم ایل اے راجیندر ریڈی کی تنقید بے معنی ہے اور وہ صرف اپنی سیاسی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ بات مارکیٹ کمیٹی چیئرمین شیوا ریڈی نے سخت الفاظ میں کہی۔پیر کے روز ضلع مرکز میں واقع ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایل اے اور ضلع بی آر ایس پارٹی صدر کو حقائق جانے بغیر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں صرف ایک یا دو مراکز شروع ہونے کا بیان سابق ایم ایل اے کی لاعلمی کا ثبوت ہے۔

"راجیندر ریڈی صاحب، اے سی کمروں میں بیٹھ کر الزامات لگانا کافی نہیں، ایک بار زمینی سطح پر آ کر دیکھیں۔ ضلع بھر میں IKP، MEPMA اور FPO کے ذریعہ 160 خرید مراکز مکمل طور پر شروع کیے گئے ہیں، جبکہ نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں 75 دھان خرید مراکز پر خریداری شروع ہو چکی ہے۔”انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے ڈاکٹر چٹٹم پرنیکا ریڈی اگرچہ دستیاب نہ ہوں، مگر فون کے ذریعہ مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ ضلع کلکٹر، سول سپلائیز افسران اور سابق ڈی سی سی صدر کُنبھم شیو کمار ریڈی بھی مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کہیں بھی گنی بیگس کی قلت نہیں ہے اور مراکز پر کسانوں کے لیے سایہ، پینے کے پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک یا دو مراکز میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے معمولی تاخیر ہوئی ہے تو اسے لے کر پورے ضلع میں مراکز نہ ہونے کی جھوٹی مہم چلانا سابق ایم ایل اے کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سابق ایم ایل اے راجیندر ریڈی اپنے دورِ حکومت کو بھول گئے ہیں، جب کسان گنی بیگس اور لاریوں کے لیے سڑکوں پر انتظار کرتے تھے؟انہوں نے سابق ایم ایل اے کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا رویہ بدلیں، ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں، غیر ضروری احتجاج سے کسانوں کو خوفزدہ نہ کریں۔کسان دوست کانگریس حکومت انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بھلائی کے عزم کے ساتھ حکومت گریڈ-اے دھان کے لیے 2,389 روپے، عام قسم کے لیے 2,360 روپے امدادی قیمت دے رہی ہے، جبکہ باریک اقسام پر 500 روپے اضافی بونس بھی دیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن انہی فوائد کو برداشت نہ کرتے ہوئے ہنگامہ کر رہی ہے۔کسانوں سے اپیل مارکیٹ چیئرمین شیوا ریڈی نے کسانوں سے اپیل کی کہ دلالوں کی باتوں میں آ کر اپنی پیداوار کم قیمت پر نجی افراد کو فروخت نہ کریں۔ حکومت کی جانب سے قائم کردہ مراکز میں ہی دھان فروخت کریں تاکہ امدادی قیمت کے ساتھ بونس بھی حاصل ہو سکے۔اس اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر بویا شرنپا، ٹاؤن کانگریس پارٹی صدر ایم ڈی سلیم، ضلع قائد پلّہ انیل اور دیگر افراد شریک تھے۔

News Source : Mohd. Taqi