بختیار بابا کی آل انڈیا خلیفہ و نائب صدر الرافعی سلسلہ منتخب ہونے پر تہنیت کی پیشکشی.

Congratulations to Bakhtiar Baba on being elected as the All India Khalifa and Vice President of the Al-Rafi’i Order.

ورنگل :
( اپنا ورنگل)
قاضی پیٹ: حضرت مولانا سید محمد غلام افضل بیابانی الرفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ صاحب ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین و سجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانی قاضی پیٹ ورنگل کے گوشۂ جگر حضرت سید محمد بختیار بیابانی الرفاعی القادری المعروف بختیار بابا جو انگریزی زبان کے شعلہ بیان مقرر ہیں اور جانشین سجادہ نشین ہیں ہیں کو الرافعی سلسلہ کی جانب سے آل انڈیا خلیفہ و نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس انتخاب کے بعد قاضی پیٹ ورنگل کے دولت خانہ "دیارِ افضل” پر صدر مرکزی غوث پاک جھنڈا کمیٹی ایم اے باسط طاہر نے حضرت بختیار بابا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیتی کلمات ادا کیے۔ اس موقع پر محمد ثنا اللہ خان مجاہد اور محمد اکرم این آر آئی بھی شریکِ محفل تھے.

News Source : M. F. Baig Riaz