مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے مجسمے کی توڑ پھوڑ — نناپونینی نریندر کا شدید ردعمل۔

.Ex Mla warangal east narender condemned the incident in which the statue of jyothirao phule was vandalized
ورنگل :

(اپنا ورنگل)
ورنگل کے 40ویں ڈیویژن کے عرس گٹہ علاقے میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعہ پر ورنگل ایسٹ کے سابق رکن اسمبلی نناپونینی نریندر نے سخت مذمت کی ہے۔ نریندر نے مقامِ حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بی سی طبقات اپنے حقوق کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، تو دوسری جانب شرپسند عناصر مہاتما جیوتی راؤ پھولے جیسے عظیم مصلح قوم کے مجسمے کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بی سی طبقے کے حوصلے پست کرنے کی کوشش ہیں۔ نریندر نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس ناپاک حرکت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مجسمہ 2017 میں بھرت اینڈ کمیٹی کے ارکان نے نصب کیا تھا، اور اب وہ اپنی ذاتی رقم سے نئے مجسمے کی تنصیب کا مکمل خرچ برداشت کریں گے۔ سابق ایم ایل اے نے مزید کہا کہ مجسمے کی توڑ پھوڑ ایک بزدلانہ اور شرمناک حرکت ہے، اور پولیس کو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہییں۔اس موقع پر ڈیویژن 40، 39، 33، 32 اور 41 کے صدور، ذمہ داران، بی سی تنظیموں کے سرکردہ رہنما اور بی آر ایس پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

News Source : M.A. Nayeem