عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ کو تین سالہ توسیع: ایم اے اسرار دوبارہ صدر منتخب۔

Eidgah Committee Korutla gets three-year extension: MA Israr re-elected as president

(اپنا ورنگل)

کورٹلہ :

مسجد عثمان، محلہ اللہ میاں گٹہ، کورٹلہ میں عیدگاہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر کمیٹی کو مزید تین سال کی معیاد تک توسیع دے دی۔ اس موقع پر محمد عبدالاسرار (ایم اے اسرار) کو دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ویلفئیر سنگھم کورٹلہ کے صدر محمد چاند پاشاہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم اے اسرار کی ذیر صدارت گزشتہ 12 سالوں میں عیدگاہ کورٹلہ میں نمایاں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

ان کی کارکردگی سے عیدگاہ اتنی ترقی یافتہ ہو گئی ہے کہ اس کی نظیر پورے تلنگانہ میں کہیں اور نہیں ملتی۔محمد چاند پاشاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے مشکل دور میں ایم اے اسرار نے عیدگاہ کے اخراجات خود برداشت کئے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا، جیسا کہ ان کے چچا ایم اے غفار (سابقہ صدرنشین بلدیہ کورٹلہ) کی قیادت میں ہوا تھا۔ انہوں نے کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عیدگاہ کے احاطے میں مزید اعلیٰ قیامتی کام کروائے جائیں گے اور آنے والے وقت میں اسے پوری ریاست میں اعلیٰ مقام دلایا جائے گا۔

مسلم ویلفئیر سنگھم ہمیشہ عیدگاہ کمیٹی کا تعاون کرے گا۔ انہوں نے صدر ایم اے اسرار، نائب صدر مظفر احمد سجو (سابق کونسلر)، سیکریٹری محمد نعیم الدین (ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر)، خازن محمد حمیدالدین انور (ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر) اور دیگر اراکین کو مبارکباد دی۔اجلاس میں شریک افراد: مسلم ویلفئیر سنگھم کورٹلہ کے اراکین محمد یوسف اعزازی (صدر)، محمد چاوش (سکریٹری)، محمد اسماعیل (خازن)، محمد علی، سید شکیل، محمد یوسف (چھوٹو بھائی)، محمد جاوید خان، محمد فاروق، محمد انصار، محمد راشد، عبدالقیوم، ایم اے واجد، ایم ڈی فیض، محمد صابر، عبداللہ، محمد سمیر، سید قادر اور دیگر۔م

سلم ویلفئیر سنگھم کورٹلہ اور مجلس شوریٰ کی جانب سے نئے صدر اور کمیٹی کو مبارکباد۔

News Source : Syed Ghouse