Education Day Celebrations in Utkoor on the Birth Anniversary of Moulana Abul Kalam Azad
(اپنا ورنگل)
اوٹکور
امام الہند بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے ضمن میں مدرسہ تحتانیہ،ملت اسلامیہ ہائی اسکول، اوٹکور اردو میڈیم میں تقریب یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں طلباء نے اپنی تقاریر کے ذریعہ مولانا آزاد کے تحریک آزادی میں کردار اور بحیثیت وزیر تعلیم ان کی خدمات کو بیان کیا۔
اس اجلاس میں کے مادھوی صاحبہ ایم ای او اوٹکور،محمد خورشید گدوال،نائب صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ ہائی اسکول ،نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد نے جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور آزادی کے بعد بحیثیت وزیر تعلیم ملک میں تعلیمی نظام کی مضبود بنیاد رکھی۔
صدر مدرس عبدالسلام ،منظور احمد گنتا ،نے طلباء کو مولانا آزاد کی زندگی کو اپنے لئے رول ماڈل بنانے کی نصیحت کی۔ سینئر معلم میر لیاقت اللہ حسینی نے طلباء کو تعلیم کی اہمیت بیان کی۔ معلمہ زرینہ بیگم ، تسلیم بیگم، فاطمہ الزہرہ،محمد اسحاق صاحب،خواجہ حسین،محمد روشن، نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
News Source : Zain ur Rahman

