Distribution of ration kits among flood victims in Warangal, ration to 2,440 victims and cash assistance of Rs. 3.76 crore
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
نومبر میں ہوئے غیر موسمی بارش سے متاثر خاندانوں کے لیے حکومت کی جانب سے جاری راحتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی نے آج گریٹر ورنگل میئر گنڈو سدھا رانی اور کوڈا چیرمین وینکٹ رام ریڈی کے ہمراہ ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹ منڈلس کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کیں۔یہ تقسیم دونوں منڈلس کے تحت آنے والے 57ویں ڈویژن کی واجپائی کالونی اور 49ویں ڈویژن کی لوٹس کالونی میں انجام دی گئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں متاثرہ خاندان موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ بے وقت بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں مالی نقصانات ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے فوراً بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کابینی وزراء نے ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور متاثرین کو فی کس 15 ہزار روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چند متاثرہ خاندانوں کے بینک اکاؤنٹ نمبرز میں غلطیوں کی وجہ سے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہوئی، تاہم پیر تک تمام بینک کھاتوں میں نقد امداد جمع کرادی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک حکومت کی جانب سے 3.76 کروڑ روپے نقد امداد کے علاوہ 504 کنٹل راشن چاول 2,440 متاثرہ افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر مقامی کانگریس قائدین اور کارکنوں کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

