چین (چائنہ) مانجا پر مکمل پابندی، خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ہوں گے: ورنگل مٹھواڑہ پولیس ایس ایچ او کروناکر۔

Complete ban on China Manja, violators will be arrested: Warangal Mathwada Police SHO Karunakar

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کروناکر راؤ نے عوام کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین (چائنہ) مانجا کی خرید و فروخت یا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین (چائنہ) مانجا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے اور جو کوئی اسے استعمال کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جائے گا۔

ایس ایچ او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی محفوظ مانجا کا ہی استعمال کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین (چائنہ) مانجا کے استعمال سے موٹر سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں، پرندوں اور بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

ایس ایچ او کروناکر راؤ نے زور دیا کہ عوام کی حفاظت پولیس کا بنیادی فریضہ ہے، لہٰذا شہری چین (چائنہ) مانجا کے استعمال سے گریز کریں اور پولیس محکمہ سے مکمل تعاون کریں۔

News Source : M.F. Baig Riaz