ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے ضلع عادل اباد کے منڈل مستقر میں ائ۔سی۔ٹی۔ÌC T,مرکز کا افتتاح انجام دیا۔

Adilabad District Collector Rajarshi Shah inaugurated the ICT Center at the Mandal Headquarters of Adilabad District

(اپنا ورنگل)

عادل آباد :

ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے ضلع عادل اباد کے منڈل مستقر و قبائلی موضع نارنور میں سرسوتی مہیلا سمکیہ بھون میں سداشودھن ٹرسٹ کی جانب سے نو قائم کردہ ائ۔سی۔ٹی۔ÌC T,مرکز کا فیتہ کاٹ کر افتتاح انجام دیا۔

اس موقع پر انھوں نے خود مکتفی خواتین گروپ کے شعور بیدار اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ وہ،،سما ویشی آئی ویکا یوجنا،،(SAY)اسکیم سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوے اپنی معشیت کو فروغ دیں،اپنے خاندان کی کفالت کریں۔

مذکورہ اسکیم آمدنی و معشیت کو پروان چڑھانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔اس موقع پر ائ۔ٹی۔ڈی۔اے۔پی۔او۔یوراج مرماٹ،ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی ایم۔نرسیا،ڈی۔ار۔ڈی۔او۔رویندر، مقامی سرپنچ کاویری،رضاکارانہ تنظیموں کے ذمہ داران، فیکلٹیز،خود مکتفی خواہش گروپ کے ذمہ داران و دیگر موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed