(اپنا ورنگل)
حیدرآباد: بی آر ایس رہنما شیخ عبداللہ سہیل نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دباؤ میں آ کر محمد اظہر الدین کو کابینہ میں شامل کیا، جو سیاسی “آنکھوں کا دھوکہ” ہے۔
سہیل کے مطابق یہ فیصلہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں ممکنہ شکست کے خوف اور بی آر ایس کے دباؤ کے تحت کیا گیا، جبکہ مسلمانوں کو دو سال تک کابینہ سے باہر رکھا گیا۔سہیل نے کہا کہ یہ شمولیت خیرسگالی نہیں بلکہ حق کا مطالبہ ہے اور حکومت کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے جوبلی ہلز کے ووٹروں سے اپیل کی کہ ضمنی انتخابات میں حکومت کو سبق سکھائیں۔
News Source : Mohd. Abdul Rahman
(Special correspondent Jubilee Hills Election)

