A Sufi Sunnah conference was held in Kalyani Sharb Sharif on the occasion of the 1500th anniversary of the birth of the Prophet (peace be upon him)
سید شاہ حیدر ولی اللہ قادری”سید یثرب علی قادری سجادہ نشین نے شرکت کی اپیل کی
(اپنا ورنگل)
بیدر :
حضرت سید شاہ حیدر ولی اللہ نبیرہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حیدر ولی اللہ نبیرہ قادری المعروف دادا پیر رحمتہ اللہ علیہ، نیلنگہ مہاراشٹر، و جناب سید یثرب علی قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید دادا قرارمحمد ملنگ لشکر صاحب کلام قلندر و بے ریا بسوا کلیان نے ایک پر یس نوٹ جاری کر کے اطلاع دی ہے کہ کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان شریف میں 7 ڈسمبر 2025ء بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام کن کا جھنڈا، الصفاء کالونی، رو برو وطن فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان پیمانے پر 1500 سالہ عید جشن میلاد میلاد النبی ﷺ کے ضمن میں ایک صوفی سنت کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ 1500 سالہ جشن اس سے قبل گلبرگہ شریف، را پچور، ہبلی اور کو پل جیسے شہروں میں منا یا جا چکا ہے۔ اب کی بار بسواکلیان میں یہ جشن ہوگا ان شاء اللہ۔
جناب حید رولی اللہ نبیرہ قادری سجادہ نشین ‘سید یثرب قادری سجادہ نشین نے آگے بتایا کہ اس عظیم الشان جشن میں تمام مکتبہ فکر کے قائدین تشریف لا رہے ہیں۔ مشائخین کرام، سجادگان، علمائے اور دیگر مذاہیب کے پیشوا بطور مہمان شریک رہیں گی۔ علمائے کرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت مولا نا محمد عبید اللہ خان اعظمی سابق رکن راجیہ سبھا اور نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، رکن بورڈ مولانا ابوطالب رحمانی، شریک رہیں گے۔ اس جشن کے دوران دکن کے شہنشاہ بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین حضرت حافظ علی محمدمحمداحسینی کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ لاتور، گلبرگہ، بیدر اضلاع اور بسواکلیان کے مقامی مشائخین و سجادگان کی اس جشن میں بڑے پیمانے پر شرکت ہوگی۔
سیاسی قائدین اور وزراء میں مسٹر ستیش جار کی ہوئی وزیر برائے AWD، بیدر ضلع انجار وزیر مستر ایشور کھنڈرے، سابق وزیر جناب راج ب راج شیکھر پائل ہمنا آباد، سابق MLC جناب وجے سنگھ، سابق ایم ایل سی مسٹر اروند کمارار لی، آل انڈیا کانگریس کمیٹی۔، کے جنرل سکریڑی جناب سید ناصر حسین انچارج کشمیر ور کن راجیہ سبھا، اتر پردیش کے رکن پارلیمان جناب عمران مسعود، چیف وہپ حکومت کرنا تک جناب سلیم احمد ایم ایل سی، وزیر بلد یہ وحج کرناٹک جناب رحیم خان، تلنگانہ کے اقلیتی وزیر جناب محمد اظہرالدین (حیدر آباد) اور KKRDB کے چیر مین ورکن اسمبلی ڈاکٹر اجے سنگھ بھی اس 1500 سالہ جشن میں شریک ہوں گے۔ (خواتین کے لیے جلسہ گاہ میں پردہ کا معقول نظم رہیگا)۔
جناب حید رولی اللہ سجادہ نشین’سید یثرب علی قادری سجادہ نشین نے تمام لوگوں سے اس عظیم الشان 1500 سالہ جشن میلادالنبی ﷺ کے تحت ہونے والی صوفی سنت کا نفرنس میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کرنے کی گزارشکی ہے.
News Source : M.A. Samad Manju wala

