a-series-of-humid-winds-in-telangana-signs-of-rain-at-many-places
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ بحیرۂ عرب سے تلنگانہ کی سمت نمی بھری ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے اثر سے ریاست میں درجہ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔عہدیداروں کے مطابق، نمی بھری ہواؤں اور بلند درجہ حرارت کے باعث آج اور کل ریاست کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق متحدہ حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، میدک، ورنگل، نظام آباد اور نرمل اضلاع میں آج کہیں کہیں ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔
اسی دوران شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں سے پہلے ہی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
News Source : Agency

