جمعیۃ علماء تلنگانہ کا ایک روزہ مشاورتی اجلاس، اصلاحِ معاشرہ کے فروغ کا جامع منصوبہ تیار۔

A one-day consultative meeting of Jamiat Ulema Telangana has been held, and a comprehensive plan for promoting social reform has been prepared

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد  :

جمعیۃ علماء تلنگانہ کے اراکین عاملہ اور اہم ذمہ داران کا ایک روزہ اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین صاحب مدظلہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ بمقام مسجد زینت مؤمن ٹولی چوکی حیدر آباد منعقد ہوا۔ حافظ وقاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء حیدر آباد کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیة علماء تلنگانہ نے اجلاس کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ایجنڈے پر گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ اپنے ضلع کو مثالی اضلاع بنانے کیلئے جمعیة علماء کے اہم شعبہ جات مثلا ا۔ اصلاح معاشرہ ۲ ۔ قومی یکجہتی ۔۳۔ جمعیتہ یوتھ کلب ۔4لیگل سیل کا اپنے ضلع میں فروغ دینا ضروری ہے ۔ مسلمانوں کے مذہبی و معاشرتی اصلاح کیلئے جمعیۃ علماء نے ہمیشہ سے جدو جہد کرتی آرہی ہے ۔ تاکہ مسلم معاشرہ ہر طرح کے منکرات و محرمات سے پاک ہو کر ایک پرسکون اور باعزت زندگی گزار سکے۔

اسی مقصد سے جمعیۃ علماء ہند نے اپنے عہد یداروں کو اصلاح معاشرہ کے کام کو پورے منظم انداز میں کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ اس کے پیش نظر ہماری ریاست کے ہر ضلع میں اصلاحمعاشرہ کی کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی اور ہر ضلع میں اصلاح معاشرہ کا ایک ناظم مقرر کیا جائے جو اپنے ضلع کے منڈل تعقلہ جات میں ضلعی جمعیۃ علماء کے صدر کی نگرانی میں خدمت انجام دیگا۔ اس اجلاس میں ریاست کہ اصلاح معاشرہ کے ناظم حضرت مفتی تقبل حسین صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کی زیر نگرانی عنقریب اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ جو جمعیت علماء ہند کے تیار کردہ اصلاح معاشرہ کے منصوبہ کے مطابق کام کو انجام دے گا۔ اسی طرح مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی کا خاتمہ یعنی سد بھاؤ نا سنسد کے ذریعہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کو بلا تفریق ساتھ مل کر پرامن اور پر سکون ماحول بنانے کیلئے اور پوری ملک میں اتحاد کو فروغ دینے کیلئے جمعیۃ علماء کی کوشش جاری ہے ۔

تا کہ سبھی سماج کے درمیان پیار محبت عام ہو اس مقصد کے تحت جمعیۃ علما ہند نے یہ شعبہ کا قیام عمل میں لایا ہماری ریاست میں اس شعبہ کے نائب ناظم مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر اس شعبہ کو فروغ دینے کیلئے منڈل تعلقہ جات ضلع اور ریاستی سطح پر امن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تا کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ ہو اور اس سلسلہ میں شہر حیدرآباد میں برادران وطن کے ساتھ ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ نیز آج کا یہ اجلاس مذہبی منافرت کے سد باپ کیلئے ہم حکومت سے قانون سازی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیتہ یوتھ کلب آفات و حادثات کے موقع پر وسائل کے بغیر متاثرین میں فرسٹ اور راحت رسانی کا کام انجام دینے کیلئے۔والنٹیر کی ضرورت ہوتی ہے۔جمعیۃ علماء ہند بھی اسی مقصد سے اپنے والنٹیر کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ جس کو جمعیت یوتھ کلب کا نام دیا گیا ۔

ہماری ریاست میں بھی اس شعبہ کو منظم و مؤثر بنانے کیلئے ریاستی تلنگانہ میں جمعیتہ یوتھ کلب کے ناظم حافظ و قاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء حیدر آباد ہے۔ اس شعبہ کو فروغ دینے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔ اور شہر حیدرآباد میں ایک روزہ ٹرینگ کیمپ منعقد کر کے عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔ لیگل سیل ۔ اس شعبہ کوفروغ دینے کیلئے انشاء اللہ ہر ضلع سے مسلم وکلا کو جوڑ کر عنقریب لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔جمعیۃ علماء کے شعبہ جات کو اضلاع میں فروغ دینے کیلئے پہلے مرحلہ میں ۱۔ حیدر آباد -۲ ۔ سنگاریڈی ۔۳۔ مٹر چل ملکاجگری – ۴۔ ورنگل – ۵- نظام آباد -۶ – وقار آباد – ۷۔ کریم نگر – ۸ – نلگنڈہ کو مثالی اضلاع میں شامل کیا گیا ہے۔
مابقیہ اضلاع کو دوسرے مرحلہ میں شامل کیا جائے گا
نیز اضلاع میں خواتین کیلئے ٹرینگ سنٹر حکومتی اور ریاستی اسکیمات وغیرہ سے روشناس کرانے کیلے اسی طرح جاب میلہ و غیرہ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ریاستی سطح پر عوام میں شعور بیداری کے پروگرام کریگی۔جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت کے مطابق انشاء اللہ تعالی ریاستی جمعیۃ علماء کا سہ ماہی مشور ہ 28 مارچ 2026 ء کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آج کے اجلاس میں ریاستی جمعیتہ علماء کا بجٹ بھی پیش کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مولانا عبد الستار صاحب مدظلہ مولانا مصدق القائمی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیة علماء تلنگانہ مفتی الیاس احمد حامد قاسم ناظم تنظیم امور ریاستی جمعیة علماء تلنگانہ مفتی معراج الدین ابرار صاحب سکریٹری ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا عبد اللہ اظہر صاحب سکریٹری ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا مصباح الدین صاحب خازن ریاستی جمعیة علماء تلنگانہ مفتی محمد یونس صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیت علماء تلنگانہ حافظ ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد مولا نا صیح الدین صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا عبد اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر، مولانا عبد القوی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نارائین پیٹ مفتی اسلم سلطان صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیت علماء تلنگانہ مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیة علماء ضلع ورنگل، مفتی عبد الصبور صاحب نائب ناظم اصلاح معاشرہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مولا نا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی، مفتی ولی اللہ صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع میٹر چل، حافظ یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علما ء ضلع میٹر چل، مولانا اظہر صاحب سر یا پیٹ مدعوئین خصوصی ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا سمیع اللہ صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مفتی عبدالغنی صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولا نا عبد الوارث صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیت علماء تلنگانہ مولانا اکبر خان صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ۔ اس کے علاوہ دیگر جمعیت کے ذمہ داران شریک تھے۔

صدر محترم کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ عزیز محمد عمرمحی الدین سکریٹری جمعیتہ علماء حیدرآباد اور مدرسہ دارالعلوم ٹولی چوکی کے طلباء نے مہمانوں کے لئے بہترین ضیافیت کا انتظام کیا۔ محترم حافظ پیرخلیق احمدصابر صاحب نے تمام اراکین عاملہ اہم ذمہ داران جمعیت اور مدرسہ کے انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔

News Source : Agency