ورنگل میں "دستورِ ہند — تاریخ اور حقائق کے آئینے میں” کے عنوان سےعظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد۔

A grand public meeting was held in Warangal on the theme "The Constitution of India – in the Mirror of History and Facts”

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

جمعیت علماء ضلع ورنگل کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان فقید المثال جلسہِ عام کا انعقاد بتاریخ 25 جنوری 2026 بروز اتوار بوقت بعد نمازِ عشاء بمقام کاسمو کنونشن ہال، ایل بی نگر، ورنگل میں "دستورِ ہند — تاریخ اور حقائق کے آئینے میں” کے عنوان سے منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی سرپرستی مولانا محمد یوسف زاہد صاحب مظاہری خطیب جامع مسجد مدراسی منڈی بازار، ورنگل کریں گے،

جبکہ جلسے کی صدارت مولانا سید ایوب صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع ورنگل کی ہوگی۔ مولانا محمد منور حسین قاسمی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں اس جلسہ منعقد ہوگا۔ مولانا محمد عتیق الرحمن صاحب اسعدی کی حمایت اور حافظ و قاری محمد عبدالمقیت صاحب رحمانی سٹی جنرل سیکرٹری کی نگرانی ہوگی۔

مہمانانِ خصوصی کے طور پر قائدِ قوم و ملت حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش اور فن خطابت کے شہسوارحضرت مولانا محمد عمار عابد صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ تعلیم الہدایۃ ٹرسٹ سوریا پیٹ، ناظم مجلسِ علمیہ، جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء ضلع سوریا پیٹ خُصوصی خطاب کرینگے۔مقامی مقررین میں مولانا محمد محسن صاحب قاسمی نقشبندی دامت برکاتہم سٹی صدر جمعیت علماء ورنگل اور حضرت مولانا سید بلال افضل صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم مجلسِ علمیہ، شاخ ورنگل بھی اپنا خصوصی خطاب کریں گے۔

جلسے کی نظامت مولانا محمد فاروق احمد صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء ضلع ورنگل کریں گے جبکہ کنوینرز مولانا محمد منظور احمد صاحب قاسمی اور محترم حافظ و قاری عبدالسلام صاحب ابراری ہوں گے۔عامۃ المسلمین سے اپیل کی گئی ہے کہ جوق در جوق شرکت فرما کر اتحادِ ملت کا عملی ثبوت پیش کریں۔

مجلسِ استقبالیہ میں مفتی اظہر الدین حسامی، مولانا واجد حسامی، مفتی غوث الدین اشاعتی، مولانا سلیم قاسمی، مولانا عبدالقادر قاسمی، حافظ سید صادق حسین، حافظ عبدالوہاب، حافظ ابو سعود ضیائی ، حافظ سید اسامہ، حافظ عامر، مفتی فیروز بیگ قاسمی، حافظ کلیم، مولانا عبدالمقیت حسامی، حافظ ضیاء الرحمن، حافظ غلام مصطفی، مولانا محمود قاسمی، مولوی ریاض الدین، حافظ محی الدین، حافظ شیخ ذاکر، مولانا غلام رسول قاسمی اور محبینِ جمعیت شامل ہیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz