ورنگل میں ہفتہ کو مجلس علمیہ ضلع ورنگل کا عظیم الشان جلسہ عام ۔

A grand public meeting of the Majlis-e-Ilmiya Warangal district was held in Warangal on Saturday

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

مولانا سید بلال افضل قاسمی کے بموجب مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا و آندھرا پردیش شاخ ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 27ڈسمبر ،بروز ہفتہ ،بوقت بعد نماز مغرب ،بمقام مکہ مسجد نزد ورنگل میونسپل کارپوریشن ورنگل میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوا م ’عصر حاضر کے خارج اسلام فتنے ‘ کا زیر سرپرستی حضرت مولانا ہارون رشید قاسمی ،حضرت مولانا محمد عبدالستار قاسمی، حضرت مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ،مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری ،زیر صدارت حضرت مولانا محمد عبدالرحیم با نعیم مظاہری دامت برکاتہم العالیہ نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش ،زیر صدارت حضرت مولانا سید بلال افضل قاسمی ناظم مجلس علمیہ شاخ ورنگل، زیر حمایت الحاج محمد منظور خان صدر انتظامی کمیٹی مکہ مسجد ورنگل انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔

 

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد موسی ٰ خان ندوی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ حیدر آباد ،حضرت مولانا محمد وجیہ الدین قاسمی دامت برکاتہم العالیہ مبلغ مجلس ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھر اپردیش شرکت کریں گے ۔

خصوصی مدعوئین حافظ و قاری محمد نصیر الدین حسامی ،مولانا محمد عبدالعظیم قاسمی ،مولانا سید ایوب قاسمی ،مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی ،مولانا محمد صفی اللہ جامعی ،مولانا محمد نوشاد علی اختر قاسمی ،مولانا سید سعید افضل قاسمی ،مفتی محمد زکریا احمد قاسمی ،مولانا محمد منور حسین قاسمی ،مفتی عبدالحفیظ قاسمی ،مولانا محمد فاروق احمد قاسمی ،مولانا محمد اعجاز حفیظ اسعدی ،مولانا محمد محسن نقشبندی شرکت کریں گے ۔

اس جلسے کا اغاز قاری سید ابرار احمد کی قرآت کلام پاک سے ہوگا۔ بعد ازاں مولانا عبدالکریم جنیدنعت پیش کریں گے ۔مفتی محمد مصعب رفیق قاسمی نائب ناظم مجلس علمیہ شاخ ورنگل ناظم اجلاس رہیں گے ۔ اس اہم اجلاس میں مسجد ہذا کے یومیہ درس قرآن کریم کی تکمیل و خصوصی دعا ہوگی ۔عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں اس جلسہ میں شرکت کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz