A grand felicitation ceremony was held in honor of Warangal District Congress President Mohammad Ayub
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع کانگریس کمیٹی کے نئے صدر محمد ایوب کے اعزاز میں نظام پورہ ورنگل میں ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ تقریب مقامی کانگریس قائد عبدالقہار کے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں نظام پورہ کے کانگریسی اقلیتی قائدین، کارکنان اور معزز شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مقامی قائدین نے محمد ایوب کی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے انہیں ضلع کانگریس کی صدارت سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے ان کی طویل خدمات اور وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد ایوب پارٹی کے ایک سرگرم، مخلص اور عوامی مزاج رکھنے والے لیڈر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تنظیم کے استحکام اور پارٹی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر مقامی قائد عبدالقہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد ایوب کی تنظیمی صلاحیت، متحرک قیادت اور عوامی روابط پارٹی کے لیے نئی توانائی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہی ہے، اور امید ہے کہ نئے صدر کی رہنمائی میں ضلع کانگریس مزید مضبوط، منظم اور فعال انداز میں عوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

خطابات کے دوران عبدالستار نے محمد ایوب کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مباکباد دیتے ہوئے پارٹی کے اتحاد، استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے ضلع کانگریس کمیٹی کی کامیابی، عوامی خدمت اور قیادت کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی، اور محمد ایوب کی سربراہی میں پارٹی کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کانگرس سینیئر قائد محمد ظہیر الدین ,ورنگل ایسٹ سوشل میڈیا انچارج محمد حسین،محمد الطاف،خواجہ پاشاہ، محمد فیروز، احمد خان، محمد صابر، عبدالرحیم، مکرم، اسماعیل، عبدالحفیظ، کلام کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگرس قائدین موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz

