محبوب نگر آستانہ بادشاہ ؒ میں جلسہ فضیلت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

A gathering of the virtues of Hazrat Abu Bakr Siddiq (RA) at the Astana Badshah (RA) in Mahbubnagar

(اپنا ورنگل)

محبوب نگر :

حافظ محمد وارث پاشاہ قادری سجادہ نشین حضرت اتم شرفیؒ کی اطلاع کے بموجب ماہانہ فاتحہ 09 دسمبر بروز منگل بعد نماز عشاء جلسہ افضل البشر بعدالانبیاء بالتحقیق خلیفۃ الرسول اللہؐ امیرالمومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ زیر اہتمام انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر بمقام درگاہ شریف تاج العارفین قطبِ محبوب نگر حضرت سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہ ؒ بادشاہ باولی محبوب نگر مقرر ہے ۔

نظام بعد نماز مغرب صلوۃ سلام تبرک طعام بعد نماز عشاء جلسہ و محفل سماع منعقد ہے اس مقدس جلسہ کو مولانا حافظ محمد زبیر علی نقشبندی صاحب مولانا حافظ محمد آصف علی نقشبندی صاحب وہ دیگر علمائے جامعہ نظامیہ مخاطب فرمائیں گے۔

بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی بانی محفل حضرت شاہ محمد غیاث پاشاہ قادری حکم شرفی متولی درگاہ شریف کی دعا پر محفل کا اختتام ہوگا۔ عاامۃ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

News source : M.F. Baig Riaz