A gathering of Quran reciters and greatness of the Holy Quran was held on January 17 in Budhraopet, Warangal district
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم، بدھراؤپیٹ، منڈل خانہ ، پورضلع ورنگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسۂ دستار بندی حفاظ کرام و عظمت قرآن مجید بتاریخ17 جنوری 2026بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب متصلاً RPRR گارڈنس، مین روڈ خانہ پور میں منعقد ہوگا۔اس جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا محمد عبدالستار قاسمی کی ہوگی۔زیر صدارت حضرت مولانا فصیح الدین قاسمی اور نگرانی مولانا عبد العظیم قاسمی کریں گے۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقامی ایم ایل اے دونتی مادھوا ریڈی شرکت کریں گے۔ جبکہ مہمانِ مقرر کے طور پر مفتی نظام الدین صاحب قاسمی بنگلور، مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی حیدر آباد اور مولانا مفتی محمد ابراہیم صاحب قاسمی سکندر آباد اپنا خصوصی خطاب کریں گے۔
اس موقع پر شہر ورنگل کے نامور علماء کرام مولانا سید ایوب قاسمی، مولانا محمد عتیق الرحمان اسعدی، مولانا سید بلال افضل قاسمی، مولانا منور حسین قاسمی، مولانا محمد ناصر احمد قاسمی۔، مولانا محمد عبدالغفار سبیلی، مولانا محمد حسین شریف قاسمی، مولانا محمد سلیم (ملگ), حافظ محمد مجاہد علی سبیلی, حافظ محمد عبدالمقیت رحمانی مدعووئین خصوصی ہوں گے۔
نظامت کے فرائض مولانا فاروق احمد قاسمی انجام دیں گے۔ تمام حضرات سے کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

