ہنمکنڈہ میں تحریک قلم ورنگل کا جلسہ تہنیت و طرحی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد ۔

A congratulatory meeting and a planned poetry recital of the Warangal Pen Movement was successfully held in Hanamkonda

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام اسلامک انفارمیشن سنٹر رائے پورہ ہنمکنڈہ میں ’ جلسہ تہنیت و طرحی مشاعرہ کا ڈاکٹر محمد بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کی صدارت میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر فاروق شکیل حیدر آباد ،ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انٹلکچول فورم ورنگل ،جناب انجنی کمار گوئل حیدر آباد ،جناب ظفر فاروقی حیدر آباد نے شرکت کی ۔

جلسہ و مشاعرہ کا آ غاز جناب وہاج الحق سابق امیر مقامی ہنمکنڈہ کی تلاوت کلام پاک و ترجمہ سے ہوا ۔جناب محمد معشوق نے حمد باری تعالی اور جناب وحید گلشن نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔مہمان شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل حیدر آباد ،ڈاکٹر نعیم سلیم حیدر آباد ،جناب انجنی کمار گوئل حیدر آباد ،جناب ظفر فاروقی حیدر آباد ،جناب راحل کریم نگری کریم نگر ،جناب تنویر تاج کاغذ نگر نے اپنے بہترین طرحی غزلیں سناکر خوب داد تحسین حاصل کی ۔

میزبان شعراء جناب مسعود مرزا محشر ،جناب ناصر واحدی ،جناب وحید گلشن ،پروفیسر احمد حسین خیال ،جناب مجاہد حسین جوہر ،جناب امیر الدین امیر ،جناب ماہر عابدی ،جناب خواجہ کیفی ،ڈاکٹر شجیع اکبر نے حصہ لیا ۔مشاعرہ کے درمیان جناب امجد سلیم امجد ،ڈاکٹر رحیم رامش کے مرسلہ طرحی غزلیں سنائی گئیں ۔

دوران مشاعرہ جناب مسعود مرزا محشر ورنگل ،جناب انجنی کمار گوئل حیدر آباد ،جناب ظفر فاروقی حیدر آباد ،جناب راحل کریمنگری کریم نگر کے مختصر تعارف اور ایوارڈ کی تفصیلات ان کی شالپوشی کے ذریعہ تہنیت کی گئی جن کو حال ہی میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ایورڈز سے نوازا گیا تھا ۔

جناب وحید گلشن نے پروگرام کی نظامت کی ۔جلسہ و مشاعرہ میں سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب ناصر واحدی صدر تحریک قلم کے ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

News Source : M.F. Baig Riaz