A ceremony was organized to mark the completion of the recitation of the Holy Quran by 23 students of Narayanpet Minority Residential School Boys
(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کے جملہ 23 طلباء نے ناظرہ قرآن مجید تکمیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں اسکول میں ایک جلسہ بعنوان جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن مجید کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کی نگرانی عبد الرشید ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر نارائن پیٹ نے کی۔ جبکہ صدارت پرنسپل خواجہ محبوب خان نے کی۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا فاروق بن مخاشن خطیب و امام مسجد عمر بن خطاب’ خواجہ بہاؤ الدین آر ایل سی ٹمریز’ ضمیر احمد خان’ مقصود احمد ویجلنس آفیسر ٹمریز’ عبدالخلیل ای ڈی ایس سی کارپوریشن ضلع آفیسر’ محمد سلیم اکیڈمی کوڈانیٹر ٹمریز نے شرکت کی۔
اس موقع پر تکمیل ناظرہ قرآن مجیدکرنے والے طلباء کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ اور تمام طلباء کو بطور ہدیہ قرآن پاک عطا کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ بڑی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں سال حال 23 طلباء نے ناظرہ قرآن مجید تکمیل کی ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ ہر روز قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اچھی طرح تعلیم حاصل کریں اور نمازوں کی پابندی کریں۔ اساتذہ کا ادب کریں اور والدین کا احترام کریں۔
مقررین نے کہا کہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے مگر اخلاق 24 گھنٹے فرض ہیں۔ استاتذہ کی عزت کریں ۔ ماں باپ کی خدمت کریں۔ اور تعلیم حاصل کریں۔ اپنے ماں باپ اور استاتذہ کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر مقررین نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں بھی خطاب کیا اور ماہ رمضان المبارک میں پابندی کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور نماز ادا کرنے کی طلباء کو تلقین کی۔ اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان نے نارائن پیٹ کے اطراف و اکناف کے سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ میں داخلہ دلوائیں۔
بعد ازاں جلسہ میں دینیات کوئیز 2026 میں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈل دیئے گیے جلسہ کا آغاز صیف اللّہ کی قرآت کلام سے ہوا جبکہ نعت محمد مصطفی نے پڑھی۔ اس موقع پر تکمیل ناظرہ قرآن مجید کرنے والے خوش نصیب طلباء کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس جلسہ میں اسکول وارڈن کاظم حسین’ حافظ محمد تقی’ حافظ محمد قتال ‘ عبدالقدیر’ محمد جہانگیر’ فریدہ بانو’ خالدہ بیگم’ ودیگر موجود تھے۔ جلسہ کی کارروائی عبد العلیم نے چلائی۔ جلسہ کا اختتام مولانا فاروق بن مخاشن’ کی دعا پر ہوا۔
News Source : Mohd. Taqi

