چینی مانجا فروخت کرنے والوں کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج۔

A case of attempted murder has been registered against Chinese manja sellers

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

آرمور میں پولیس نے ممنوعہ چینی مانجا (پتنگ کی تار) فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے سائی کرشنا کی دکان کا معائنہ کیا، جہاں سے چینی مانجا کے 19 بنڈل برآمد ہوئے۔

پولیس نے مانجا ضبط کرتے ہوئے دکان کے مالکان نارائنا اور راوی کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تفتیش انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ مانجا انہوں نے ظہیر خان سے خریدا تھا، جو نظام آباد میں تھوک سطح پر فروخت کرتا ہے۔

تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضبط شدہ چینی مانجا کی مالیت تقریباً 18 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ یہ بات ستیہ نارائن گوڈ، ایس ایچ او آرمور نے بتائی۔

پولیس نے عوام کو سخت انتباہ دیا ہے کہ چینی مانجا کی فروخت یا ترسیل میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

News Source : Nadeem Ahmed