ہنمکنڈہ کلکٹریٹ کے ملازم کے خلاف خاتون ملازمہ پر جنسی ہراسانی کا الزام: مقدمہ درج کیا گیا۔

A case has been registered against a Hanumakonda Collectorate employee for allegedly sexually harassing a female employee.

ورنگل :
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ کلکٹریٹ کے دفتر میں ایک خاتون ملازمہ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون نے بمشکل خود کو اس درندہ صفت شخص کے چنگل سے چھڑایا اور فورا اعلٰی حکام کو شکایت درج کرائی۔ ضلع کلکٹر نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوے ملزم ملازم عرفان سہیل کو معطل کردیا۔ عرفان سہیل کلکٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ سیکشن میں بطور اسسٹنٹ کے کام کر رہا تھا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر صوبیداری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف جنسی ہراسانی اور ایس سی/ ایس ٹی اٹروسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرفان سہیل گزشتہ کئی برسوں سے دفتر کی خاتون ملازمین کو ہراساں کرتا تھا۔ اس وقت ایک خاتون ملازمہ نے ہمت کرتے ہوے اس کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی۔

News Source : Mohd Fazal ur Rahman Wajid