حیدرآباد کی صحافی عائشہ بتول کو ٹی یو ڈبلیو جے ایف ایوارڈ

Hyderabad Journalist Ayesha Batool wins TUWJF award

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن (ٹی یو ڈبلیو جے ایف) کے دسویں سالانہ ایوارڈ تقریب میں حیدرآباد کی صحافی محترمہ عائشہ بتول کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین اور حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر نے عائشہ بتول کو توصیف نامہ، مومنٹو، شال اور 10 ہزار روپے پر مشتمل چیک پیش کیا۔

تقریب میں صحافیوں، دانشوروں اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. Habeeb