Demand to include Urdu language on the signboard of Utkoor Police Station and MPDO office, A memorandum to MPDO Utkoor Mandal and Sub-Inspector of Police

(اپنا ورنگل)
اوٹکور :
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) اُوٹکور منڈل کی جانب سے اوٹکور پولیس اسٹیشن کے سائن بورڈ اور ایم پی ڈی او ؛ بورڈ پر اردو زبان شامل کرنے کے مطالبے کے تحت اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کو اور ایم پی ڈی او پاوانی کو ایک باضابطہ طور پر علحدہ ایک ایک یادداشت پیش کی گئی۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ریاستِ تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ھے۔
اوٹکور منڈل کے بیشتر سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر نصب کردہ سائن بورڈز پر تلگو، اور انگریزی زبانوں میں موجود ھے۔اسی طرح سرکاری دفاتر کے سائن بورڈس پر، اردو زبان میں بھی شامل کیا جاۓ ۔ تاکہ تمام طبقات کے عوام کو یکساں سہولت فراہم کی جا سکے۔مجلس قائدین نے اپنی درخواست میں نشاندہی کی کہ اوٹکور پولیس اسٹیشن ؛اور ایم۔پی۔ ڈی۔او۔دفاتر پر اردو زبان شامل نہیں ہے، جبکہ روزانہ بڑی تعداد میں اردو بولنے والے شہری مختلف سرکاری اور عوامی خدمات کے لیے پولیس اسٹیشن اور منڈل پریشد دفاتر سے سے رجوع ھوتے ہیں۔
ایسے میں نام بورڈ پر اردو کی شمولیت عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ ریاستی لسانی پالیسی کی بھی عکاسی کرے گی۔انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ اوٹکور پولیس اسٹیشن اورایم پی ڈی او دفاتر سائن بورڈ پر تلگو، اردو اور انگریزی تینوں زبانوں میں تحریر کرنے کے لیے فوری اقدامات کۓ جائیں تاکہ لسانی ہم آہنگی اور عوامی سہولت کو مزید فروغ حاصل ہو۔مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور منڈل شاخ نے امید ظاہر کی کہ محکمہ پولیس اس جائز مطالبے پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے جلد مثبت کارروائی کرے گا۔
اس موقع پر مجلس کے منڈل صدر عبدالرحمان، ٹاؤن صدر محمد اسماعیل، محمد مجاہد، رحمت اللہ، شاکر خان، محمد فاروق اور دیگر کارکنان موجود تھے، جنہوں نے اردو کو اس کا آئینی اور سرکاری مقام دلانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
News Source : Mohd. Ashfaq

