مکھتل میں 16ویں وارڈ کے ہیلپ ڈیسک کا ایڈیشنل کلکٹر کی جانب سے معائنہ، SIR عمل میں نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار۔

Inspection of the help desk of the 16th ward in Makhtal by the Additional Collector, satisfaction was expressed over the significant progress in the SIR process

(اپنا ورنگل)

مکتھل:

مکتھل میونسپلٹی کے 16ویں وارڈ میں قائم SIR (Special Intensive Revision) ہیلپ ڈیسک کا ایڈیشنل کلکٹر شری سِینو نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وارڈ میں جاری ووٹر فہرست خصوصی نظرثانی مہم کا جائزہ لیا اور مقامی وارڈ کونسلر الکوری پاونی سے عمل کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وارڈ کونسلر نے بتایا کہ 16ویں وارڈ میں تقریباً 62 فیصد SIR عمل مکمل ہو چکا ہے اور پوری میونسپلٹی میں سب سے زیادہ تیزی سے یہ عمل اسی وارڈ میں جاری ہے۔ اس پر ایڈیشنل کلکٹر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وارڈ میں قائم ہیلپ ڈیسک کی کارکردگی اور عوامی تعاون کو سراہا۔

انہوں نے ہیلپ ڈیسک کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات پر وارڈ کونسلر اور متعلقہ عملے کی تعریف کی۔انہوں نے اپیل کی کہ جن ووٹروں نے ابھی تک اپنے SIR فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد فارم مکمل کرکے متعلقہ عملے کے حوالے کریں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر اس عمل سے محروم نہ رہے اور ووٹر فہرست درست اور مکمل بن سکے۔

اس موقع پر تحصیلدار ستیش کمار، اسپیشل آفیسر سریدیوی، طاہر، بی ایل او منجولا، کانگریس ٹاؤن صدر الکوری روی کمار، مارکیٹ ڈائریکٹر شالم، کوآپشن ممبر اسام الدین، اور 16ویں وارڈ کے قائدین رمضان، باسط، یوسف، محمد، افروز، آنم پلی رمیش، راجیش، سنتوش، رامو، خضیر، نادر، علی، غلام نبی، رشید، ناصر سمیت دیگر معززین شریک تھے۔

ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت اور مقامی نمائندوں کے تعاون سے SIR مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے، تاکہ ہر اہل شہری کا نام ووٹر فہرست میں شامل ہو اور انتخابی عمل مزید شفاف اور مضبوط بنے۔

News Source : Mohd. Mujeeb