Treat everyone who comes to the police station with courtesy: Warangal Police Commissioner N. Shweta

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل پولیس کمشنر این۔ شویتا نے پولیس افسران اور عملے کو ہدایت دی ہے کہ پولیس اسٹیشن آنے والے ہر فرد کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوام میں یہ اعتماد پیدا کریں کہ انہیں ضرور انصاف ملے گا۔ پولیس کمشنر نے ویسٹ زون کے تحت آنے والے اسٹیشن گھن پور پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ویسٹ زون کے ڈی سی پی راجا مہندرا نائک نے ان کا استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔
پولیس کمشنر نے پولیس اسٹیشن کے احاطے، مختلف شعبوں، سرکاری ریکارڈس اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیشن کی حدود میں پیش آنے والے جرائم، دیہات کی صورتحال، امن و امان اور پولیس اسٹیشن کے انتظامی امور کے بارے میں انسپکٹر وینو سے تفصیلات حاصل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے، اس لیے ہر شکایت کنندہ کے ساتھ احترام اور شائستگی سے پیش آنا چاہیے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ہر موصول ہونے والی شکایت کی رسید فوراً شکایت کنندہ کو دی جائے اور کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر پولیس اسٹیشن میں انتظار نہ کرایا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر زور دیا کہ رات کے اوقات میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت انصاف فراہم ہو سکے۔اس دورے کے دوران ویسٹ زون ڈی سی پی راجا مہیندر نائک، اے سی پی بھیم شرما، انسپکٹر وینو اور ایس آئی منیشا بھی موجود تھے۔
News Source : M..F. Baig Riaz

