تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو)عادل آبادکے انتخابات، ضلع صدر کی حیثیت سے عبدالعلیم کا انتخاب۔

Telangana Urdu Working Journalists Union (TUWJU) Adilabad elections, Abdul Aleem elected as district president

(اپنا ورنگل)

عادل آباد :

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (TUWJU) شاخ عادل آباد کے تنظیمی انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہوئے،یہ انتخابات دو سالہ معیاد کی تکمیل پر منعقد کئے گئے۔ جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اراکین کی متفقہ رائے سے نئی باڈی کی تشکیل عمل میں آئی۔انتخابات کے نتائج کے مطابق عبدالعلیم کو ضلع صدر منتخب کیا گیا ہے۔نائب صدور محمد اکبر الدین اور سید قمر احمدمنتخب ہوئے۔جنرل سیکریٹری محمد حمایت اللہ اصغر،جوائنٹ سیکریٹری شیخ یحییٰ ٹریژررمحمد کاشف جمیل،پی آر او مطیع الرحمن منتخب ہوئے ہیں۔

سرپرست کی حیثیت سے شفیق احمد اطہر کو منتخب کیاگیا ہے۔جبکہ ایگزیکٹو ممبران اور دیگر اراکین میں ایم اے ذاکر، عبدالقدیر، محمد صابر، ریحان رشید کو شامل کیا گیا۔مزید دیگر اراکین میں محمد نعیم الدین،سید امجد محی الدین،امجد خان، مکشیر احمد، عبدالعظیم، خواجہ معین الدین، صدام حسین اور محمد آصف شامل ہے۔ تمام شرکاء نے نو منتخبہ باڈی کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ضلع صدر عبدالعلیم نے دوسری مرتبہ صدر کے عہدہ پر منتخب کئے جانے پر اللہ رب العزت کا شکر بجا لاتے ہوئے یونین کے سبھی ممبران سے اظہار تشکر کیا۔

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو)ملک کی واحد ٹریڈ یونین ہے۔جو کہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے روز اول سے خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ضلع عال آباد میں ٹی یو ڈبلیو جے یو کے پرچم تلے مختلف کاموں کو انجام دیا گیا ہے۔جن میں قابل ذکر ضلع اکریڈیڈٹیشن کمیٹی کی گزشتہ معیاد میں ٹی یو ڈبلیو جے یو کے نمائندوں کو منتخب کیا گیا تھا اور موجودہ کمیٹی میں بھی ٹی یو ڈبلیو جے یو کی تائید سے ہی رہنمائے دکن کے سینیر صحافی حمید اللہ انور صاحب کو منتخب کیا گیا ہے۔

ضلع صدر عبدالعلیم نے کہا کہ یونین کے تمام ممبران کے تعاون سے اس معیاد کو بھی کامیابی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

News Source : Shafeeq Ahmed