Narayanpet Minority Residential College Boys’ excellent performance in Intermediate

(اپنا ورنگل)
نارائن پہٹ :
پرنسپال اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پہٹ مسٹر جگدہشور ریڈی کے اطلاع کے بموجب تلنگانہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ۱قلیتی اقامتی کالج فار بوائز کے طلباء نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوٸے اعلی نشانات حاصل کٸے۔ انٹر سال اول ایم پی سی میں وی سریکانت نے465/470 نشانات حاصل کے، اسی طرح ہس وہنائک بی پی سی نے433/440 نشانات حاصل کی ے۔
جبکہ انٹر سال دوم میں بی پی سی محمد ریحان تاج نے985/1000 اور ایم محبوب ایم پی سی نے975/1000 نشانات حاصل کرتے ہوٸے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پرنسپل نے مزید کہا کہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کالج کے طلباء نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ کئی طلباء نے امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو طلباء کی محنت، اساتذہ کی لگن اور ادارے کے سازگار تعلیمی ماحول کا نتیجہ قرار دیااس موقع پر کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
والدین اور مقامی عوام نے بھی طلباء کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔طلباء کی شاندار کارکردگی پر اساتذہ اور اولیا ء طلبہ کے علاوہ دیگر نے مبارکباد پیش کی۔
News Source : Mohd. Taqi

